پرویز رشید نے عدیل برکی کے نعتیہ البم ”آفتاب“ کا افتتاح کیا

پرویز رشید نے عدیل برکی کے نعتیہ البم ”آفتاب“ کا افتتاح کیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف گلوکار عدیل برکی لندن اور دبئی کے دورے سے وطن واپس پہنچ گئے۔ انہوں نے دونوں مقامات پر عید میلادالنبی، مشاعروں اور محافل غزل میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ لاہور میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ان کے مولانا ظفر علی خان کی نعتوں پر مشتمل البم ”آفتاب“ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات نے ان کے جذبہ عشق رسول کو سراہتے ہوئے کہا کہ عدیل برکی کا صوفیانہ رنگ قابل تحسین ہے۔