نادرا نے اداکارہ وینا ملک کی شناختی کارڈ دینے کی درخواست مسترد کردی

نادرا نے اداکارہ وینا ملک کی شناختی کارڈ دینے کی درخواست مسترد کردی

لاہور(اے پی اے) نادرا نے اداکارہ وینا ملک کی شناختی کارڈ دینے کی درخواست مسترد کردی۔ وینا کی درخواست غلط معلومات فراہم کرنے کے باعث مسترد کی گئی ہے۔ درخواست میں وینا ملک کی فراہم کی گئی معلومات کے مطابق وہ 1980 ء میں پیدا ہوئی اور اب اس کی عمر 33 سال بن رہی ہے اور اس کا اصل نام زاہدہ ملک ہے تاہم نادرا کا کہنا کہ وینا کی دستاویزات میں فراہم کی گئی معلومات غلط ہیں کیونکہ ان کی دی گئی معلومات کے مطابق وینا اپنی بہن سے صرف 8ہفتے بڑی ہے جوکہ ناممکن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ نادرا نے وینا کو شناختی کارڈ جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔