دلیپ کمار 91 برس کے ہو گئے

دلیپ کمار 91 برس کے ہو گئے

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سدا بہار اداکار دلیپ کمار 91 برس کے ہو گئے۔ ان کی سالگرہ آج منائی جائیگی۔ وہ 11 دسمبر 1922ء کو پشاور (پاکستان) میں پیدا ہوئے تھے۔ دلیپ کمار ایک ایسے اداکار کی حیثیت سے تسلیم کئے جاتے ہیں جنہوں نے اپنی زبردست کارکردگی اور مکالموں کی شاندار ادائیگی سے شائقین کے دلوں پر ناقابل فراموش نقوش چھوڑے ہیں۔