میگھا 13 اگست سے مقامی تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ میں حصہ لیں گی

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ میگھا 13 اگست سے مقامی تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ ”چن مکھڑا“ میں کام کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں حنا شاہین، انجمن شہزادی اور آشا چودھری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ڈرامے میں میرا مرکزی کردار ہے۔