لاہور آرٹس کونسل کے زیراہتمام مقابلہ مصوری 13 اگست کو ہو گا

لاہور (کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل (الحمرا) کے زیراہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں ”میرا وطن“ اور ”پاکستان میری نظر میں“ کے عنوان سے مقابلہ مصوری 13 اگست 2010ءکو 9 تا 12 بجے پرمانینٹ آرٹ گیلری کلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں منعقد ہو گا۔ 12 تا 20 سال کے بچے اس مقابلہ مصوری میں حصہ لے سکتے ہیں۔