فلم ”سُوارنگی “کی ٹیم نے مقامی سنیما میں ڈیجیٹل پرنٹ کا پری ویو کیا

لاہور( کلچرل رپورٹر)سُوارنگی کی ٹیم نے مقامی ڈیجیٹل سنیما میں فلم کے ڈیجیٹل پرنٹ کا پری ویو کیا۔اس موقع پر پروڈیوسر مظہر عباس اور ڈائریکٹر فدا حسین کے ساتھ فلم کی مرکزی کاسٹ میں سے نویداکبر اور وسیم منظور بھی موجود تھے۔ اخباری نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس کا کہنا تھا کہ بہت جلد سُوارنگی کی ریلیز کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا اور اس کے ساتھ فلم کا تھیٹریکل ٹریلر بھی ریلیز کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ سُوارنگی کو مکمل ہونے میں دوسال کا عرصہ لگا ہے ۔ نوید اکبر اور وسیم منظور کے علاوہ فلم کی مرکزی کاسٹ میں ریشم اور ایوب کھوسہ بھی شامل ہیں۔