تھیٹر تماثیل کی تزئین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل

لاہور(کلچرل رپورٹر)فلمسازوڈرامہ پروڈیوسر قیصر ثناءاللہ خان اور راجہ شہزاد قمر کی نگرانی میںپاکستان کے تاریخی تھیٹر تماثیل کی تزین و آرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ تھیٹر میں سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ساﺅنڈ سسٹم کی تنصیب سمیت،نئے قالین، صوفے،کرسیاں ،لکڑی کے فرش ،رنگ و روغن،پنکھے اور ریوالونگ سٹیج کے علاوہ تمام ضروریات سے آراستہ 6میک اپ روم اور بارہ باتھ روم بنائے جاچکے ہیں ۔