ٹی وی پر جتنا بھی کام کیا اس سے مطمئن ہوں: شبیر جان

 لاہور( این این آئی)سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ ٹی وی پر اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ، اوپر والے کا احسان عظیم ہے کہ اس نے شہرت اور عزت سے نوازا جسکا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ،اگر انسان کو اچھی شریک حیات مل جائے تو اسکی زندگی راحت سے بھرپور ہوتی ہے ۔ ٹی وی پر ان گنت کردار نبھا چکا ہوں لیکن فن کی پیاس ابھی تک نہیں بجھی ۔ خواہش ہے کہ آج بھی ایسا کردار مل جائے جسے میرے پرستار مدتوں یاد رکھیں۔