نئے چہروں کے ساتھ سینئر زکے تجربے سے بھی استفادہ کیا جاناچاہیے: صائمہ نور

 لاہور ( این این آئی)نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری نے مجھے پہچان اور عزت دی اس لئے ہر وقت اسکی ترقی کیلئے دعا گو رہتی ہوں ،نئے چہروں کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے لیکن پہلے سے کام کرنے والوں کے تجربے سے استفادہ کیا جاناچاہیے ۔ شاید ہی کوئی ایسا ہوگا جو فلم انڈسٹری کی ترقی او ربحالی کے لئے دعائیں نہیں مانگتا ہوگا ۔