فلم انڈسٹری کا اچھا دور بہت یاد آتا ہے: مصطفی قریشی

 لاہور(آئی این پی) اداکار مصطفی قریشی نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا اچھا دور بہت یاد آتا ہے اور اب بھی خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں۔ فلم انڈسٹری کے برے دن دیکھ کر دل افسردہ ہوتا ہے کیونکہ میرے سمیت بہت سے فنکاروں کو فلم انڈسٹری نے بہت کچھ دیا ہے لیکن آج اس پر برے دن ہیں تو ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔