فلم انڈسٹری سے ہرگز دوری اختیار نہیں کی، جاندار کردار ملا تو ضرور نبھاﺅں گی: ثناء

 لاہور( این این آئی)اداکار ہ ثناءنے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری سے ہرگز دوری اختیار نہیں کی جب بھی جاندار کردار ملے گا ضرور نبھاﺅں گی ، ٹی وی پر مصروفیات بڑھی ہیں اور پرستاروں کی شکر گزار ہوں جو میرے کام کو پسند کر رہے ہیں۔ فلموں کی کہانی تحریر کرنے والوں کو اب نئے موضوعات تلاش کرنا ہوں گے اور اس پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی فلموں کو کامیاب کرا سکتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں لوگوں کی زندگی بہت مصروف ہو گئی ہے ہمیں چاہیے کہ تین گھنٹے کی فلم کے ساتھ کم وقت کی فلمیں بھی متعارف کرائیں اور اس طرح سے لوگوں کو سینماکی طرف راغب کیا جا سکتا ہے ۔