خوشبو کا پروڈیوسر سے جھگڑا، الفلاح تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ ادھورا چھوڑ دیا

 لاہور( این این آئی)اداکارہ خوشبو نے الفلاح تھیٹر میں جاری اسٹیج ڈرامہ ادھورا چھوڑ دیا ، دوبارہ شالیمار تھیٹر میں اداکاری کریں گی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ خوشبو کا ڈرامہ پروڈیوسر ارشد چوہدری سے کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تھا جس کے بعد انہوںنے الفلاح میں جاری اسٹیج ڈرامہ ادھورا چھوڑ دیا ۔اس حوالے سے اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ ان کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں ہوا بلکہ کندھے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے ان کو چند روز کے لئے ڈانس کرنے سے منع کیا ہے اسی لئے ڈرامے میں کام نہیں کر رہی ۔