بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی سندھ فیسٹیول میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئیں

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی سندھ فیسٹیول میں شرکت کیلئے کراچی پہنچ گئیں۔ ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ فیسٹیول میں مدعو کرنے پر شکر گزار ہوں۔ پاکستان اور بھارت کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔ میں تو آرٹسٹ ہوں مجھے جہاں کام کرنے کا موقع ملے گا، وہاں کام کروں گی۔ ویزا ملا اور کام ملا تو پاکستان میں بھی فلموں میں ضرور کام کروں گی۔ پاکستان اور بھارت مشترکہ طور پر فلم سازی کریں۔