اداکارہ زارا شیخ نے سنجیدگی سے گلوکاری کی طرف توجہ دینا شروع کر دی

لاہور ( این این آئی) اداکارہ زارا شیخ نے سنجیدگی سے گلوکاری کی طرف توجہ دینا شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ زارا شیخ گلوکاری میں مہارت حاصل کرنے کے لئے کسی نامور استاد کی تلاش میں ہیں ۔ زارا مستقبل میں اداکاری کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا چاہتی ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ زارا شیخ روزانہ ایک گھنٹہ گانے کی ریاضت بھی کر رہی ہیں۔