سٹیج ڈرامہ ’’شادی پہ پابندی‘‘ آج سے شالیمار تھیٹر میں پیش کیا جائیگا

سٹیج ڈرامہ ’’شادی پہ پابندی‘‘  آج سے شالیمار تھیٹر میں پیش کیا جائیگا

لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج ڈراموں کے معروف پروڈیوسر ملک طارق محمود آج 10 اپریل سے شالیمار تھیٹر میں نیا سٹیج ڈرامہ ’’شادی پر پابندی‘‘ پیش کریں گے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں پائل چودھری، آفرین، شمع رانا، سنگم رانا، سرور، سرفراز وکی، مٹھوجی، گڈو کمال، وسیم پنوں، اشرف راہی، افضل بوبی، بلال راجہ، طوطی بلال، طوطی برال اور قیدو شامل ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر اور ڈائریکٹر سرفراز وکی ہیں۔ یاد رہے کہ اس ڈرامے میں اداکارہ پائل چودھری اور اداکارہ آفرین پہلی دفعہ اکٹھی کام کر رہی ہیں۔