حکومت فلم انڈسٹری کی ترقی کی طرف توجہ دے : سہیل خان

حکومت فلم انڈسٹری کی ترقی  کی طرف توجہ دے : سہیل خان

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف فلمساز سہیل خان نے کہا ہے کہ فلم پروڈکشن کو 2010ء میں انڈسٹری کا درجہ مل گیا تھا مگر ابھی تک کوئی فلم پروڈیوسر اس سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکا۔ گورنمنٹ صرف نوٹیفکیشن جاری کرکے بیٹھ گئی اور ہر فلم پروڈیوسرز کو اس حوالے سے کوئی گائیڈلائن نہیں دی۔ فلم انڈسٹری اس وقت انتہائی ناک دور سے گزر رہی ہے۔ حکومت فلم انڈسٹری کی ترقی کی طرف توجہ دے تاکہ تفریح کا  ذریعہ ختم ہونے سے بچ جائے۔