گلوکار پٹھانے خان کی 14ویں برسی آج منائی جائے گی

 گلوکار پٹھانے خان کی 14ویں  برسی آج منائی جائے گی

لاہور ( این این آئی) صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کے حامل معروف لوک گلوکار پٹھانے خان کی 14ویں برسی آج ( اتوار ) کو منائی جائے گی ۔ اس موقع پر خصوصی تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا جس میں فن لوک موسیقی کیلئے پٹھانے خان کی طویل خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔