اداکارہ ثنا خان کے انتقال پر شوبز حلقوں کا اظہار افسوس

اداکارہ ثنا خان کے انتقال  پر شوبز حلقوں کا اظہار افسوس

لاہور (کلچرل رپورٹر) کراچی کی معروف اداکارہ ثنا خان کے انتقال پر شوبز کے حلقوں میں گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ اداکار احسن خان‘ ماریہ واسطی‘ ثنا‘ فخر امام‘ جیا علی اور دیگر فنکاروں نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ اداکارہ ثنا خان اپنے خاوند کے ہمراہ کراچی سے جامشورو جا رہی تھیں کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا جس کے نتیجے میں ثنا خان جاں بحق ہو گئیں اور ان کے شوہر شدید زخمی ہو گئے۔