فلم سٹار نور موٹاپے سے پریشان جم جوائن کرنے کا فیصلہ

 فلم سٹار نور موٹاپے سے پریشان جم جوائن کرنے کا فیصلہ


لاہور(آئی این پی) فلم سٹار نور اپنے موٹاپے کی وجہ سے انتہائی پریشان ہو گئیں‘ موٹاپا اور وزن کم کرنے کیلئے جم جوائن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ شادی اور خصوصاً بچی کی پیدائش کے بعد فلم سٹار کے وزن اور موٹاپے میں بڑی حد تک اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے وہ انتہائی پریشان ہیں‘ اپنے وزن اور موٹاپے کو کم کرنے کیلئے لاہور میں ہی جم جوائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ چند روز تک وہ باقاعدہ جم جانا شروع کردیں گی۔