فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے نئی فلمیں بناﺅنگی:ریماخان

فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے نئی فلمیں بناﺅنگی:ریماخان


لاہور(آئی این پی) فلم سٹار ریما نے کہا ہے کہ پاکستانی انڈسٹری کی بہتری کیلئے نئی فلمیں بنانے کا ارادہ رکھتی ہوں‘ میں امریکہ میں بھی رہوں تو خود کو پاکستانی ہی کہتی ہوں مجھے آج جو بھی مقام ملا وہ سب کچھ اپنے ملک اور شائقین کی وجہ سے ہے۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران فلم سٹار ریما نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈسٹری انتہائی زوال کا شکار ہے اور اس کو فوری طور پر بھر پور سہارے کی ضرورت ہے‘ میں نے انڈسٹری کو بچانے کیلئے ہی نئی فلمیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور بہت جلد پاکستان آ کر فلموں پر کام کے حوالے سے حکمت عملی بناﺅں گی۔ انہوں نے کہا کہ جب فلم انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو مایوس دیکھتی ہوں تو انتہائی افسوس ہوتا ہے میں سمجھتی ہوں کہ اگر ہمیں مالی طور پر کچھ نقصان بھی ہو جائے تو اس کی پرواہ کئے بغیر نیک نیتی کے ساتھ انڈسٹری کی مضبوطی کیلئے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔