سٹیج ڈراموں کا معیار بہتر بنانے کیلئے کمیٹی قائم


لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج ڈراموں کا معیار بہتر بنانے کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں رکن صوبائی اسمبلی خواجہ عمران نذیر، اداکارہ اور مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین پنجاب کی سابق جوائنٹ سیکرٹری کنول اور ڈرامہ پروڈیوسر ارشد چودھری شامل ہیں۔ اداکارہ کنول نے بتایا کہ یہ کمیٹی بہت جلد سٹیج ڈراموں کو معیاری بنا دے گی۔