سلطان راہی کی برسی آج منائی جائیگی

سلطان راہی کی برسی آج منائی جائیگی


لاہور (کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہیرو سلطان راہی مرحوم کی 17ویں برسی آج 9 جنوری کو منائی جائیگی۔ سلطان راہی 9 جنوری 1996ءکو اسلام آباد سے لاہور آ رہے تھے کہ گوجرانوالہ بائی پاس کے قریب انہیں نامعلوم مسلح افراد نے قتل کر دیا۔ ان کے قاتلوں کا آج تک پتہ نہیں چل سکا۔ سلطان راہی کے کریڈٹ پر سینکڑوں ہٹ فلمیں ہیں جن میں بابل، بشیرا اور مولا جٹ شامل ہیں۔