سٹیج ڈرامہ ’’بلبل حسینہ‘‘ آج سے شالیمار تھیٹر میں پیش کیا جائیگا

 لاہور (کلچرل رپورٹر) سٹیج ڈراموں کے معروف پروڈیوسر ملک طارق محمود شالیمار تھیٹر میں 8 مئیس ے نیا سٹیج ڈرامہ ’’بلبل حسینہ‘‘ پیش کر رہے ہیں۔ ڈرامے کے رائٹر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک ہیں۔ کاسٹ میں قسمت بیگ، شیزا بٹ، سنہری خان، سیمی، صومیہ شہزادی،ا نمول، سرفراز وکی، گڈو کمال، ساقی خان، مٹھو جی، ندیم برال، بلال راجہ، وقاص، قیدو اور خالد کٹورا شامل ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر ملک طارق محمود نے کہا ہے کہ تھیٹر میں امریکہ سے درآمد شدہ جدید لائٹس لگوائی گئی ہیں جنہیں شائقین بہت پسند کر رہے ہیں۔