رکن پنجاب اسمبلی اداکارہ کنول فیملی کے ساتھ سوات چلی گئیں

رکن پنجاب اسمبلی اداکارہ کنول  فیملی کے ساتھ سوات چلی گئیں

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ اور رکن پنجاب اسمبلی کنول اپنی فیملی کے ہمراہ سوات چلی گئی ہیں۔ ان کے ہمراہ اداکارہ رضیہ ملک بھی سوات گئی ہیں۔ کنول نے فون پر بتایا کہ میرا تعلق سوات سے ہے اور سوات میں عزیزواقارب رہتے ہیں۔ کافی عرصے سے مصروفیات کی وجہ سے اپنے عزیز رشتہ داروں سے مل نہیں سکی تھی اب کچھ فرصت ملی ہے تو رشتہ داروں کو ملنے کیلئے سوات آئی ہوں۔