اداکارہ زری زائرین کیساتھ آج سیہون شریف جائیں گی

اداکارہ زری زائرین کیساتھ آج سیہون شریف جائیں گی

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ زری شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کیلئے اپنی فیملی اور زائرین کی بڑی تعداد کے ہمراہ آج بذریعہ ٹرین سیہون شریف روانہ ہونگی۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے زائرین کیلئے ٹرین کی دو بوگیاں بک کرائی ہیں۔ میں نے امن و امان کے خراب حالات کے پیش نظر حکومت پنجاب سے سکیورٹی دینے کیلئے درخواست کی جو اس نے منظور کی اور سکیورٹی کا بھی بندوبست کر دیا ہے جس پر میں حکومت پنجاب کی شکرگزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں دو روز سیہون شریف قیام کرونگی اور واپس آ کر اپنی زیرتکمیل فلموں لال بادشاہ، داستان اور بیڈ بوائز کی شوٹنگ میں حصہ لوں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر سال باقاعدگی سے سیہون شریف جاتی ہوں۔