3 روزہ برائیڈل ویک آج شروع ہو گا
لاہور(کلچرل رپورٹر)تین روزہ برائیڈل کٹیور ویک آج شروع ہوگا ۔فیشن ویک میں ملک کے 26نامور اور اُبھرتے ہوئے ڈیزائنرز کے تیارکردہ ملبوسات نمائش کی جائے گی۔پی ایچ بی سی ڈبلیو میںمنیب نواز‘ نکی نینا‘ علی ذیشان‘ ارم خان‘ فہد حسین‘ آصفہ اینڈ نبیل‘ لاجونتی‘ اُمشاءبائے عظمی بابر‘ ماہین تاثیر‘ احسن منز وئیر‘ عائشہ فرید‘ عائشہ عمران‘ آمنہ یاسمین بائے منصور اکرم‘ انیسہ کیانی‘ شنئیر‘ دیپک اینڈ فہد‘ ڈیمنس کٹییور‘ ایڈن روب‘ ہمایوں عالمگیر‘ مفرہ‘ ایم این آر ڈیزائن اسٹوڈیو‘ ریما احسن‘رائل ٹیگ‘ زگی منز وئیراور زونیا انوار شریک ہوں گے۔ رواں برس کلاسک ففٹین سگمنٹ میںایچ ایس وائی‘ کرما‘ ایلان‘ ثانیہ مسقطیہ‘ ہاﺅس آف امیر عدنان‘ ندا ءازور ‘رانا نعمان‘ دی ہاﺅس آف کامیار روکنی‘ ماہ گل‘ شمشہ ہاشوانی‘ نیلوفر شاہد‘ فرح طالب عزیز‘ مہدی ‘ری پبلک بائے عمر فاروق اور ہنی وقار اپنے مجموعے کو پیش کریں گے۔