نسیم وکی، ثوبیہ خان آج وطن واپس پہنچیں گے

لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکار نسیم وکی، اداکارہ ثوبیہ خان او راداکارہ نشا بھٹی آج رات لندن سے لاہور پہنچیں گے۔تینوں اداکار تماثیل تھیٹر میںکل سے ڈرامہ ”مورتاں“ میں کام کریں گے۔ کاسٹ میں ناصر چنیوٹی، قیصر پیا، گلفام، سخاوت ناز، اکرم اداس، طاہر انجم، مہک نور، وردہ، ثمرہ اور نگار چودھری شامل ہیں۔ چیئرمین تماثیل تھیٹر قیصر ثناءاللہ خان نے نے کہا کہ نسیم وکی اور ناصر چنیوٹی ڈرامے میں خواجہ سرا کا کردار کریں گے۔
ڈرامے کے پروڈیوسر نسیم وکی، حمزہ بٹ اور عمار اکرم ہیں۔