ہدایتکار ساجد علی ساجد کے حادثہ میں زخمی ہونے پر فلم ”آزاد بادشاہ“ کی تقریب ملتوی

لاہور (کلچرل رپورٹر) ہدایتکار ساجد علی ساجد کے حادثہ کے باعث فلم آزادبادشاہ کی تقریب ملتوی ہوگئی ۔وہ ماڈل ٹاﺅن کے قریب جارہے تھے کہ موٹرسائیکل گرگئی ‘ سرپرشدیدچوٹیں آئیں ۔انہیںجناح ہسپتال پہنچایاجہاں انکاآپریشن کرکے سرپر42ٹانکے لگائے گئے۔ وہ اب ہوش میںہیں اوران کی صحت پہلے بہترہیں۔ان کی فلم آز ادبادشاہ کی تقریب رونمائی گزشتہ روزپنجابی کمپلیکس میں ہوناتھی جس میںفلمی صنعت سے وابستہ افرادکے علاوہ سیاسی وسماجی شخصیات کوبھی مدعوکیاگیاتھالیکن حادثے کے باعث تقریب ملتوی کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ فلم کی نمائش 22دسمبرکوملک بھرکے سینماگھروں میں ہوگی ۔