سارش خان بہت جلد ڈانس شو کا حصہ بنیں گی
ملتان(شوبز ڈیسک)ماڈل اور اداکار سارش بہت جلد ایک ڈانس شو کا حصہ بنتی نظر آئیں گی۔لیکن سارش اس شو میں کسی سے مقابلہ نہیں کریں گی، بلکہ وہ ڈانس یو ایس اے ڈانس کے دوسرے سیزن کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔اس ڈانس شو میں امریکا سے تعلق رکھنے والے وہ افراد حصہ لیں گے جنہیں ڈانس کرنے کا بیحد شوق ہے یا جو بہترین ڈانس کرنے کے ماہر ہیں۔جہاں یہ تمام ڈانسرز معروف ہندوستانی کوریوگرافر سروج خان کے سامنے رقص کریں گے۔27 سالہ سارش خان نے اس شو میں اپنی میزبانی کا اعلان انسٹاگرام پر کیا۔