ماہرہ خان خوبصورت ترین ایشیائی خواتین میں شامل

ملتان(شوبزڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان ایک بار پھر ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ ماہرہ کے علاوہ اس سروے میں پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی شامل ہیں۔اداکارہ شردھا کپور، کترینہ کیف اور گوہر خان جیسی بالی ووڈ کی بڑی بڑی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فہرست میں پانچواں نمبر حاصل کیا ہے۔ ماہرہ خان کے علاوہ نامور پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی نے ایشیا کی پرکشش خواتین میں 37 واں نمبر حاصل کیا ہے۔