پڑھے لکھے لوگوں کو آگے لاکر انڈسٹری کی ترقی کی بنیاد ڈالی جا سکتی ہے: ریشم

پڑھے لکھے لوگوں کو آگے لاکر انڈسٹری کی ترقی کی بنیاد ڈالی جا سکتی ہے: ریشم

لاہور (این این آئی) نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ پڑھے لکھے لوگوں کو آگے لاکر انڈسٹری کی ترقی کی بنیاد ڈالی جا سکتی ہے‘ میرے پرستاروں کی محبت میرے لئے کسی آسکر ایوارڈ سے کم حیثیت نہیں رکھتی‘  اداکارہ نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی کے لئے محنت اور لگن ناگزیر ہے اور میں آج جس مقام پر ہوں یہ سب اوپر والے کے خاص فضل کے بعد میری محنت کا نتیجہ ہے۔