قوم آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے: زارا اکبر

قوم آپریشن ضرب عضب کی  کامیابی کیلئے دعاگو ہے: زارا اکبر

لاہور (این این آئی) فلم‘ ٹی وی اور  تھیٹر کی نامور اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے کہ دہشتگردی نے پاکستان کے امن و سکون کو تباہ و برباد کر دیا ہے ،امن و امان کی صورتحال کیوجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں کمی ہوتی جارہی ہے جو ہمارے ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہو سکتی ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم ،مسلح افواج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور یہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پوری قوم دہشتگردوں کے خلاف جاری  آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کے لئے دعا گو ہے۔