سفارش اور شارٹ کٹ کی قائل نہیں‘ موجودہ مقام محنت سے حاصل کیا: ماریہ واسطی

سفارش اور شارٹ کٹ کی قائل نہیں‘ موجودہ مقام محنت سے حاصل کیا: ماریہ واسطی

لاہور (این این آئی) ٹی وی کی معروف اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ موجودہ مقام اپنی محنت اور قابلیت سے حاصل کیا‘ سفارش اور شارٹ کٹ کی قائل نہیں اور اپنے دوستوں اور جونیئرز کو بھی یہی مشورہ دیتی ہوں۔  سفارش اور شارٹ کٹ سے حاصل کیا گیا مقام عارضی ہوتا ہے جبکہ محنت اور لگن سے حاصل ہونے والے مقام سے نہ صرف آپ کی عزت و وقار بڑھتی ہے بلکہ آپ میں مزید کام کرنے کا جذبہ بھی ابھرتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ ہمیشہ صاف ستھرا اور معیاری کام کیا ہے، میں سکرپٹ میں اپنے کردار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتیَ۔