رمضان المبارک میں نماز اور روزے کا خصوصی اہتمام کرتی ہوں: ثناء

رمضان المبارک میں نماز اور روزے کا خصوصی اہتمام کرتی ہوں: ثناء

لاہور (این این آئی) نامور اداکارہ ثناء نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں نماز اور روزے کا خصوصی اہتمام کرتی ہوں‘ کوشش ہوتی ہے کہ افطاری میں کسی نہ کسی کو مدعو کروں جس سے افطاری کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔ دراصل افطاری کے وقت اکٹھے مل بیٹھنا ایک دوسرے سے ملنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچپن میں پہلا روزہ میرے لئے زندگی کا یادگار دن دن ہے جب پیاس کی شدت سے میرا برا حال ہو گیا تھا پر میں نے صبر کیا۔