اداکار، ڈرامہ نگار ایم شریف انتقال کر گئے

لاہور(کلچر ل رپورٹر)ٹی وی کے سینئراداکاراورڈرامہ نگارایم شریف طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ۔انہیں گزشتہ روزسینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں والٹن کے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ا نکی نمازجنازہ میں اداکارحامدرانا،اورنگ زیب لغاری، قیصر جاوید اور جراررضوی سمیت فن سے وابستہ دیگرشخصیات نے شرکت کی ۔مرحوم نے اپنے پسماندگان میں ایک بیوہ دوبیٹے اوردوبیٹوں کوچھوڑا۔انہوںاپنے 45سالہ کیرئیرمیں سینکڑوںٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہردکھائے۔انہیںپہچان ڈرامہ سیریز اندھیرا اجالا میں کاکاسپاہی کے کردار سے ملی ۔ایم شریف نے لا تعداد سٹیج ڈرامے تحریرکیے ۔ان کے سپرہٹ سٹیج ڈراموں میں ’’ہائی جمپ،نوپرابلم ،کباڑخانہ،سیدھاموڑ‘‘اوربہت سے دوسرے شامل ہیں ۔مرحوم کی رسم قل آج دوبجے ان کی رہائش گاہ 27بی گلی نمبر7آفسرکالونی والٹن پراداکی جائے گی ۔شوبزسے وابستہ افرادنے مرحوم کے انتقال پرگہرے دکھ کااظہارکیاہے ۔