ہولی وڈ سٹار ٹام کروز لے پالک بیٹی ازابیلا کروز کی 'خفیہ شادی' میں شریک نہ ہوئے
لندن(شوبز ڈیسک ) ازابیلا کروز 18 ستمبر کو لندن میں برٹش آئی ٹی کنسلٹنٹ میکس پارکر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔ازابیلا کی شادی کی تصاویر ویمنز ڈے نامی میگزین نے شیئر کیں، جن میں 22 سالہ دلہن کو اپنی چند سہیلیوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، لیکن ان تصاویرمیں کہیں بھی ازابیلا کے بھائی کونر اور والدہ نکول کڈمین دکھائی نہ دیں‘ ٹام کروز بھی لے پالک بیٹی کی شادی میں شریک نہ ہوئے۔