اداکار نسیم وکی 9 اکتوبر سے تماثیل میں پرفارم کریں گے
لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار نسیم وکی جمعہ 9 اکتوبر سے تماثیل تھیٹر میں ڈرامہ کریں گے۔ وہ اس ڈرامے کی ڈائریکشن بھی دیں گے۔ ڈرامے کے پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ نے بتایا کہ اس ڈرامے میں اداکارہ ماہ نور اور اداکارہ وردہ دو دو گانوں پر پرفارم کریں گی۔ دونوں اداکاراؤں نے اس ڈرامے کے لئے خصوصی ڈریسز تیار کروائے ہیں اور آج کل وہ اپنے اپنے گانوں کی ریہرسلز کر رہی ہیں۔