فلم نو ٹینشن میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہوں: زری

لاہور (کلچرل رپورٹر) فلمسٹار زری کی فلم ”نو ٹینشن“ عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں میرا مرکزی کردار ہے اور فلم میں میرے مدمقابل ہیرو کا کردار حنان ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک کامیڈی رومانٹک فلم ہے جو اس ٹینشن کے دور میں لوگوں کے لئے ایک تحفہ ثابت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا سبجیکٹ بہت اچھا ہے اور پھر اس فلم کے ڈائریکٹر روشن ملک نے اسے بہت خوبصورتی سے عکسبند کیا ہے۔