عید پر 6 کی بجائے 4 فلمیں ریلیز ہونگی

لاہور (کلچرل رپورٹر) عیدالاضحیٰ پر 6 فلموں کی ریلیز کا اعلان کیا گیا تھا جن میں سے 2 فلمیں گجر دا کھڑاک اور سن آف پاکستان ڈراپ ہو گئی ہیں۔ سن آف پاکستان کو سینما نہیں مل سکا جبکہ گجر دا کھڑاک مکمل نہیں ہو سکی۔ اب عید پر 4 فلمیں دانے پہ دانہ، ٹھاکر 420، نوٹینشن اور کافرہ ریلیز ہونگی۔