سینما مالکان عید پر نازیبا فلموں کی نمائش سے باز رہیں: عمر خٹک سیکرٹری سنسر بورڈ

لاہور (پ ر) مختلف اخبارات و ذرائع سے سیکرٹری پنجاب فلم سنسر بورڈ عمر خٹک کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ چند سینما مالکان نے عید پر نازیبا فلمیں دکھنے کا پروگرام بنایا ہے۔ لہذا پنجاب کے سینما مالکان کو انتباہ کیا جاتا ہے کہ وہ غیر قانونی سرگرمیوں سے باز رہیں ورنہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کے علاوہ سینما لائسنس کی تجدید کیلئے قطعی سفارش نہیں کی جائے گی اور ایسے سینما گھر عرصہ دراز کیلئے بند کر دیئے جائینگے۔