ایک سال سے کوما میںشمیم آراء کےلئے مصطفی قریشی کی دعا کی اپیل

کراچی (سٹاف رپورٹر) ملک کے ممتاز اداکار مصطفی قریشی گذشتہ دنوں اپنی اہلیہ روبینہ قریشی کے ہمراہ لندن گئے۔ وہاں انہوں نے ماضی کی ممتاز اداکارہ اور ہدایتکارہ شمیم آراءسے ملاقات کی۔ اس موقع پر وہ بے ہوش تھیں۔ وہ تقریباً ایک سال سے کوما میں ہیں۔ لندن سے کراچی واپسی پر مصطفی قریشی نے صحافی محمود حسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک امتحان ہے اور اس امتحان سے شمیم آراءمسلسل گزر رہی ہیں۔ انہوں نے شمیم آراءکی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔