لائبریری میں 150 سے زائد نئے گانے موجود‘البم ریلیز نہیں کرونگا:عاطف اسلم

لائبریری میں 150 سے زائد نئے گانے موجود‘البم ریلیز نہیں کرونگا:عاطف اسلم

لاہور(کلچرل رپورٹر ) گلوکار عاطف اسلم نے کہا ہے کہ ان کی لائبریری میں 150 سے زائد نئے گانے موجود ہیں لیکن وہ انہیں البم کی صورت میں ریلیز کرنے کا کوئی اراد نہیں رکھتے۔ اب کاروباری ماڈل بالکل تبدیل ہوچکا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ البم ریلیز نہیں کریں گے۔اب وہ دور ختم ہوچکا ہے جب لوگ موسیقی کی دکانوں سے جاکر البم خریدا کرتے تھے۔ اب زیادہ تر لوگ اپنے پسندیدہ گانے انٹرنیٹ سے آن لائن ڈاؤن لوڈ کر لیتے ہیں۔عاطف اسلم کا نیا گانا 'زندگی آرہا ہوں میں' بولی وڈ کے اداکار ٹائیگر شروف کی نئی فلم میں شامل کیا جا رہا ہے اور اسے بہت جلد ریلیز کر دیا جائے گا۔ یہ گانا بہت ہی دلچسپ ہے اور اس میں اپنی زندگی کا لطف اٹھانے کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔وہ بولی فلموں میں چاکلیٹ بوائے کا رول ادا کرنے کا  ارادہ نہیں رکھتے۔