ڈرامہ سیریل ”کھیچل“ پی ٹی وی سے آن ایئر

لاہور (کلچرل رپورٹر) ڈرامہ نگار ناصر نقوی کا پنجابی ڈرامہ سیریل ”کھیچل“ پی ٹی وی سے ٹیلی کاسٹ ہونا شروع ہو گیا ۔ گذشتہ روز پہلی قسط دکھائی گئی۔ کاسٹ میں شاہجہاں، عینی طاہرہ، نغمہ، اورنگزیب لغاری، انعام خان اور افتخار ٹھاکر شامل ہیں۔ ڈرامے کے پروڈیوسر سجاد بخاری ہیں۔