راحت فتح علی خان آسٹریلیا چلے گئے

لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف گلوکار راحت فتح علی خاں آسٹریلیا روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کریں گے اور اس دوران پرتھ میں منعقد ہونیوالے ایک میوزیکل شو میں پرفارم کریں گے۔ راحت فتح علی خاں آسٹریلیا سے دوبئی آئیں گے اور دوبئی سے وطن واپس پہنچیں گے۔