موسیقار استاد تصدق علی خان کے ساتھ ایک شام، شاندار پرفارمنس

لاہور (کلچرل رپورٹر)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر میں ملک کے معروف موسیقار استاد تصدق علی خان کے ساتھ ایک شام کا اہتمام کیا گیا جس میں ترنم ناز، علی شاہد، سجاد بری، علی خان بلوچ اور ثروت علی خان نے پرفارم کیا۔ تقریب کے آغاز میں ڈائریکٹر جنرل پِلاک خالد محمود قاضی نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ استاد تصدق علی خان، سعادت علی خان کے ساتھ مل کر راگ مالکوس پرفارم کیا جس کو شائقین نے بہت سراہا۔