مشکل وقت میں چھوڑ جانیوالے منافق ہوتے ہیں:راگنی

مشکل وقت میں چھوڑ جانیوالے منافق ہوتے ہیں:راگنی

لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ راگنی نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں چھوڑ جانیوالے منافق ہوتے ہیں اور ایسے لوگوں سے بچنے کیلئے ہر کسی کو ہوشیار رہنا چاہئے‘ مطلب پرستی نے شوبز سمیت تمام شعبوں کو تباہ کیا مگر بدقسمتی سے آج بھی لوگ یہ حرکتیں چھوڑنے پر تیار نہیں۔ بدقسمتی سے آج کل ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنا مطلب نکالے اور آگے چلا جائے لیکن ایسا نہیں ہونا چاہئے بلکہ جس کے ساتھ بھی تعلق اور دوستی اس میں ایمانداری ضرور ہونی چاہئے اور جب مشکل وقت آئے تو بہانے بنا کر چھوڑ جانے کی بجائے انسانیت کا ثبوت دینا چاہئے۔