متنازعہ بھارتی فلم ”رانجھنا“ کی پاکستانی سینماﺅں میں ریلیز پر پابندی

اسلام آباد (اے ایف پی) پاکستان نے ہندو اور مسلمان جوڑے کی محبت کی کہانی پر مشتمل متنازعہ بھارتی فلم رانجھنا کی پاکستان میں ریلیز پر پابندی عائد کر دی ہے۔ فلم کو جون میں ریلیز ہونا تھا تاہم سنسر بورڈ نے اسے پاکستانی ناظرین کے جذبات مجروح کرنے کے خدشے کے پیش نظر سینماﺅں میں پیش کئے جانے سے روک دیا۔