زندگی کے مشکل لمحات میں ڈٹ کر مقابلہ کرنیوالی ہوں:ریشم

زندگی کے مشکل لمحات میں ڈٹ کر مقابلہ کرنیوالی ہوں:ریشم

لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ رےشم نے کہا ہے کہ زندگی کے مشکل لمحات میں ڈٹ کر مقابلہ کرنیوالی ہوں‘ فلم انڈسٹری میری مجبوری نہیں میرا شوق ہے۔ شوبز انڈسٹری میں میرے دوستوں کی تعداد کم اور دشمنوں کی زیادہ ہے لیکن اس کے باوجود میں کبھی خوفزدہ نہیں ہوئی بلکہ جب بھی کوئی میرے خلاف سازش کرتا ہے تو اس کا بھر پور مقابلہ کرتی ہوں اور ہمیشہ میرے مخالفین کو شکست ہوئی ہے۔ میرا نے کہا کہ میں فلم انڈسٹری میں کسی مجبوری کے تحت نہیں بلکہ شوق کے تحت کام کرتی ہوں اور جب تک میرا جی چاہا کام کرتی رہوں گی۔