بوھیمیہ رواں ماہ نیا گانا ریلیز کریں گے

لاہور (کلچرل رپورٹر) انٹرنیشنل پنجابی ریپر بوھیمیہ جو حال ہی کنسرٹس کے سلسلے میں ایک ماہ کے ٹور پر پاکستان آئے اور مختلف شہروں میں پرفارم کرکے اپنے مداحوں کا دل جیتا۔ بوھیمیہ نے جاتے ہوئے اپنے مداحوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ رواں ماہ نیا گانا ریلیز کریں گے جو ان کے گذشتہ گانوں کی نسبت الگ ہوگا۔ بوھیمیہ کے منیجر فرخ خان اور میڈیا پروموٹر آرجے بلاول نے بتایا کہ نئے گانے (روح) کی ویڈیو 7جولائی کو پوری دنیا میں ریلیز کی جائےگی۔