گلوکارہ شازیہ کے نئے البم میں اداکارہ رابعہ بطور ماڈل پرفارم کرینگی

لاہور (نمائندہ خصوصی) گلوکارہ شازیہ کے گانے البم میں اداکارہ، ماڈل رابعہ بطور ماڈل پرفارم کریں گی۔ اداکارہ مڈل ایسٹ کے دورے کے بعد البم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی۔ البم کا میوزک استاد خاور نے ترتیب دیا ۔جبکہ کی بورڈ پر اسلم، ڈھولک پر زاہد و خورشید اور طبلہ پر نادر، ڈرمر محسن ہوں گے۔ اس البم کی سنگت ریاض نے کی اور جلد ہی البم مکمل ہونے کے بعد ریلیز کر دیا جائیگا۔